عمرکوٹ ، 24 ستمبر 2025 کو ہونے والے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات 2025 کے سلسلے میں ایک اجلاس

پیر 15 ستمبر 2025 15:04

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ضلع عمرکوٹ میں 24 ستمبر 2025 کو ہونے والے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات 2025 کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عمرکوٹ سید طیب زوار بخاری کی زیرِ صدارت میٹنگ ھال سوریہ بادشاہ کمپلیکس عمرکوٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، ریٹرننگ آفیسر/ چیف مونسپل آفیسر ضلع کاؤنسل عمرکوٹ امتیاز ہالیپوٹو، ریٹرننگ آفیسر/ اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، ایکسی این ایجوکیشن ورکس وشال داس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمرکوٹ میر حسن آریسر، ایس ڈی او حیسکو عمرکوٹ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ھریش چندر، ای ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر لچھمن داس، سیکریٹری آر ٹی ای سید شیراز علی شاھ، سینئر اسسٹنٹ الیکشن کمیشن آفیس عمرکوٹ جسروپ داس، محکمہ ایجوکیشن کے فوکل پرسن رانو مل اور ضلع عمرکوٹ کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جن میں محکمہ پولیس، لوکل گورنمنٹ، ریونیو، ہیلتھ، ایجوکیشن اور میونسپل انتظامیہ کے نمائندگان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید طیب زوار بخاری ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کاؤنسل عمرکوٹ اور چیئر مین یونین کونسل کی خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات منعقد کیے جائیں گے، اس موقع پر انہوں نے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست کا جائزہ لیا اور ان کی حساسیت کے مطابق درجہ بندی کی ہدایت دی گئی، انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی گئی کہ پولنگ ڈے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز اور دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے فول پروف پلان تیار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر بھی غور کیا جائے تاکہ پولنگ کے عمل پر کڑی نظر رکھی جا سکے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معذور اور بزرگ شہریوں کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی۔