گمشدہ بچوں کے حوالے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں کامیاب سرچ آپریشن ،09 بچے بازیاب

پیر 15 ستمبر 2025 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)سی سی ڈی جرائم اغوائے برائے تاوان سیل نے گمشدہ بچوں کے حوالے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں کامیاب سرچ آپریشن کر کے 09 بچے بازیاب کروا لئے،بازیاب کروائے گئے بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا گیا ۔منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بازیاب کروائے گئے بچوں کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، گجرات، اسلام آباد،کراچی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں سے ہے۔ گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو لاری اڈہ، نیازی اڈہ،ریلوے اسٹیشن، بتی چوک سمیت لاہور کے مختلف علاقوں سے بازیاب کروایا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی تلاش عمل میں لائی گئی، وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے ۔