Live Updates

پیف نے سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی، 50کروڑ کے فنڈز منظور کر لئے

شدیدنقصان کا شکار سکولوں کو فی کس 3لاکھ ،جزوی نقصان والیسکولوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائینگے

پیر 15 ستمبر 2025 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے 50کروڑکے فنڈزمنظورکرلیے۔ شدیدنقصان کا شکار سکولوں کو فی کس 3لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ جزوی نقصان والے سکولوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ معمولی نقصان والے سکولوں کو1لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ مکمل طورپرمنہدم سکولوں میں 2 کمروں کی تعمیرکیلئے خصوصی فنڈ زفراہم کیے جائیں گے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے چیئرمین ملک شعیب اعوان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پیف سکولوں کا سروے جاری ہے، سروے آئندہ ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی بنیادپرمتاثرہ سکولوں کی بحالی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :