Live Updates

سیلاب قومی معیشت کے لئے سنگین خطرہ ہے، سینئر نائب صدر سیا لکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری

پیر 15 ستمبر 2025 16:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سینئر نائب صدر سیا لکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری محمد اعجاز غوری نے کہا ہے کہ سیلاب انسانی المیہ ہی نہیں بلکہ قومی معیشت کے لئے بھی سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نےپیر کو جاری بیان میں کہا کہ مہنگائی 3 فیصد کی کم ترین سطح پر ہے مگر سیلاب کے باعث فصلوں کی تباہی سے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے سیالکوٹ اور گردو نواح کے سینکڑوں دیہات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے جبکہ اربوں کی فصلیں، گھریلو وکمرشل جائیدادیں ، گاڑیاں، فرنیچر و ساز و سامان ،فیکٹریوں کے ایکسپورٹ کا تیار و خام میٹریل خراب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے ، خاندان بے گھر ہو گئے ، ان کی زرعی زمینیں دریا برد ہو گئیں ، ہزاروں مکانات تباہ اور سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئندہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات