روٹی کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی چیکنگ کا عمل جاری ہے،سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر

پیر 15 ستمبر 2025 17:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان کی ہدایت پر روٹی کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی چیکنگ کا عمل جاری، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے شہر کے متعدد مقامات پر تندوروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی اور حکومتی ہدایات کے برخلاف روٹی کی فروخت میں اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹل مالک کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق کنٹرول ریٹس پر آٹے کی فراہمی کا عمل جاری ہے اس لیے روٹی کی اوور چارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔\378