ڈیرہ بگٹی ،ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تین بچے زخمی

پیر 15 ستمبر 2025 22:55

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈیرہ بگٹی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تین بچے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے قادر آباد بیکڑ روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے جمیل ولد حمبو موقع پر جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔