
قابض حکام کی بے حسی کے خلاف وادی کشمیر کی فروٹ منڈیوں میں مکمل ہڑتال
میر واعظ عمر فاروق کااحتجاج کرنے والے پھلوں کے کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی
پیر 15 ستمبر 2025 22:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعلی پھلوں کے ٹرکوں کی نقل وحرکت کو یقینی نہیں بنا سکتے تو انہیں عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، اگر آپ کچھ نہیں کر سکتے تو استعفی دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی نے کاشتکاروں کے لیے کوئی بات نہیں کی۔کاشتکاروں نے کہاکہ لوہے اور دیگر اجناس سے لدے ٹرکوں کو سڑک پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے اورپھلوں سے لدی گاڑیوں کو جان بوجھ کر روکا جارہا ہے۔ فیاض ملک نے خبردار کیا کہ اگر 48گھنٹوں کے اندر ہائی وے کو بحال نہ کیا گیا تو کاشتکار وادی بھر میں ہڑتال کا اعلان کریں گے جس سے پورے علاقے میں معاشی سرگرمیاں مفلوج ہونگی۔ وادی کشمیر میں سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آبادسمیت تمام منڈیاں14اور 15 ستمبر کو دو روزہ احتجاج کے ایک حصے کے طور پر بند ہیں۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے احتجاج کرنے والے پھلوں کے کاشتکاروں اور باغبانوں کی حالت زار پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہائی وے پر کئی دنوں سے پھنسے ٹرکوںمیںپھل سڑرہے ہیں لیکن سڑک کو بحال نہیں کیاجارہا ۔انہوں نے کہا اس حوالے سے حکومت کی بے حسی شرمناک ہے۔ میرواعط نے کہاکہ کاشتکاروں کی سال بھر کی محنت کو برباد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ بلارکاوٹ ٹرکوں کے گزرنے کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں تاکہ کاشتکاروں کو مزید نقصانات اور ذہنی اذیت سے بچایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.