سکول نیوٹریشن پروگرام فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، 200 سے زائد بچوں کو ہیلدی لنچ باکس دیئے گئے

پیر 15 ستمبر 2025 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور انقلابی ہدف، نیوٹریشن پروگرام فیز 2کا باقاعدہ آغازکردیا گیا۔جی پی ایس جونئیر ماڈل میں سکول رواز گارڈن میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے افتتاح کیاجس میں 200سے زائد بچوں کو ہیلدی لنچ باکس دیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ سکول نیوٹریشن پروگرام بین الاقوامی طرز کا ایک منفرد پروگرام ہے،فیز 1 میں بچوں کو فورٹیفائڈ بریڈ، دودھ اور خشک میوجات نٹس پر مشتمل لنچ باکس فراہم کیا گیا،40فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار،28 فیصد ٹیسٹنگ اور 30فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے کم ہے، نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق 25 بچے زنک کی کمی، 30فیصد بچے آئرن کی کمی کا شکار ہیں،روز مرہ کی روٹین کے دوران قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے،مستقبل کے معمار بچوں کو مسلسل غذائی آگاہی فراہم کی جارہی ہے، موذی امراض سے لڑنے کے لیے ورزش اور واک کو معمول بنانا انتہائی لازم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ خوراک میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے،سکول نیوٹریشن پروگرام میں پنجاب کے ہر بچے کو غذائی قلت کا شکار ہونے سے بچائیں گے،بچوں کی خوراک میں گوشت دالیں، سبزی، فروٹس کو شامل کرنا ضروری ہے، فیز 2 کا فوری طور پر پنجاب بھر میں دائرہ کار پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بچوں پر توجہ نہ دی تو قد کیساتھ ساتھ ذہنی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے،والدین، اساتذہ اور بچوں کو معیاری اور صحت بخش غذا کے حوالے سے رضاکارانہ طور پر تفصیلا بتایا جارہا ہے، مستقبل قریب میں سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت مزید ایمبسڈر مقرر کیے جائیں گے، آج کے صحت مند بچے ہمارے اچھے اور روشن کل کی امید اجاگر کرتے ہیں، کم عمر بچیوں کی اچھی صحت کے لیے پروگرام کو وسیع کیا جائے گا،غذائی کمی کا شکار بچے کبھی بھی اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جسکے وہ حقدار ہوتے ہیں،چھوٹی عمر میں شوارما برگر پیزا کی بجائے دودھ دہی مکھن کھانے چاہیے،نیوٹریشن پروگرام کی کامیابی میں پنجاب حکومت، افسران اور ملازمین کی بے لوث خدمات ہیں، بچے ہیلدی ڈائٹ لینے سے صحت مند بچپن گزار سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :