اگر ہم نے سچے دل سے توبہ نہ کی تو ہمارا حال بہت برا ہونے والا ہے‘علمائے کرام

پیر 15 ستمبر 2025 21:32

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) مرکزی جامع مسجد خلفائے راشدین سینا موہری میں ایک روزہ سالانہ مقصد بعث مصطفیﷺ کانفرنس زیر صدارت خطیب مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابو حنفیہ چناری مولانا فرید احمد،زیرنگرانی مولانا نذیر احمد نظامی منعقد ہوئی، کانفرنس کے مہمان خصوصی مانسہرہ کے نامور عالم دین مولانا انور شاہ تھے، کانفرنس کے موقعہ پرسینا موہری کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،نعرہ رسالت محمد رسولﷺ؛شان صحابہؓ زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ ہمیں نبی پاکﷺ کی زندگی پر مکمل عمل کرنا ہوگا آج ہم لوگ کس طرف چل پڑے ہیں، نعرے لگاتے ہیں، غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے لیکن زندگی میں ہر کام وہ کررہے جسے کرنے سے جناب رسول ﷺ نے سختی سے منع فرمایا ہے غلامی رسولﷺ میں زندگی گزارنا ہمیں کیوں قبول نہیں ہے ہم صرف اپنی زبانوں سے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں جبکہ عمل ان نعروں کے برعکس کرتے ہیں آج کا سارا معاشرہ گمراہی کی طرف جارہا ہے اگر ہم نے سچے دل سے توبہ نہ کی تو ہمارا حال بہت برا ہونے والا ہے اس وقت مسلمان ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں جبکہ ہمارے نبی پاکﷺ نے ہمیں ایک دوسرے کا بھائی، بھائی بنایا ہوا تھا آج ہماری اولادیں، دین سے دور ہیں ہم لوگوں نے اپنی اولادوں کو دین سے دور رکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے آج والدین ،اولادوں کی نافرمانی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ،اس کی وجہ ہم خود ہیں دین سے دوری کی وجہ سے آج اولاد نافرمان ہے اب بھی وقت ہے کہ سچے دل سے توبہ کرتے ہوئے اللہ کو راضی کرلیں،تب ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں، کانفرنس میں حافظ نسیم ہڑیالوی،حافظ فرید،قاری یونس قریشی،حافظ عبدالشکور حسان،قاری جمیل احمد،،قاری ضیاء الرحمان،مولانا مطیع الرحمٰن،حافظ عاصم حفیظ،قاری امجد مقصود،محب المرتضیٰ،ریاض الرحمن،فدالرحمان،سرفراز احمد، انجمن تاجران سینا کے صدر چوہدری اسرائیل، وائس چیئرمین سینادامن صداقت فاروق،سابق امیدوار ممبر لوکل کونسلر طیب وحید،محمود خورشید،قاری عباس،قاری صغیر،قاری عبدالوہاب کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے قائدین اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :