پنجگور گوران میں ٹریفک حادثہ ،دو افراد جھلس کر جاں بحق ،دو زخمی

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) پنجگور گوران میں ٹریفک کا المناک حادثہ دو افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوران میں تیل بردار گاڑی مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے دو افراد25 سالہ نبی داد ولد علی دوست سکنہ سردار چاہ سبزاب اور 17 سالہ شاہ میر ولد عبدالحفیظ جھلس کر جان بحق ہوگئے جبکہ دو افراد اسامہ کریم اور امجد زخمی ہوگئے حادثے کے بعد جان بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو لیویز نے ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کیا ۔