صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ووٹرز کے ششماہی کیلنڈر پروگرام کا جائزہ اجلاس

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

ج*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان،کوئٹہ میں آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز)بلوچستان، سید وسیم احمد جعفری نے کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے آفسر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایم سی او)، نذر عباس، ڈائریکٹر الیکشنز جناب عبداللہ، ڈائریکٹر ایڈمن جناب نعیم احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم سی او)جہانزیب شاہ اور صوبے کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ووٹرز کے ششماہی کیلنڈر پروگرام(فروری 2025 تا جولائی) 2025 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے گزشتہ چھ ماہ کے اجلاسوں، ان میں درپیش چیلنجز، نمایاں کامیابیوں اور آئندہ چھ ماہ کے کیلنڈر کے حوالے سے اپنی سفارشات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایم سی او)نذر عباس نے اجلاس کو ششماہی کیلنڈر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پروگرام میں مزید بہتری کے لیے افسران کی آرا اور سفارشات پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز آئندہ ششماہی کیلنڈر کی تیاری میں حالاتِ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز پیش کریں گے، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو انتخابی عمل میں شامل کیا جا سکے اور ووٹرز بالخصوص خواتین کو ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے، جس سے آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز)بلوچستان، سید وسیم احمد جعفری نے اس موقع پر کہا کہ اضلاع کی سطح پر قائم ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں عوام میں ووٹ کی اہمیت اور آگاہی اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں