Live Updates

X پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے 17 ستمبر کو عوامی مسائل اور مشکلات کے سلسلے میں منعقد ہونے والا احتجاجی جلسہ عام عوام کے حقیقی مسائل کی ترجمانی ہے، زین العابدین خلجی

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

ی*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر سردار زین العابدین خان خلجی نے کہا ہے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے 17 ستمبر کو عوامی مسائل اور مشکلات کے سلسلے میں منعقد ہونے والا احتجاجی جلسہ عام عوام کے حقیقی مسائل کی ترجمانی ہے، جس کی پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کو ئٹہ بھر پور حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کا ہر شہری مہنگائی، بیروز گاری ، لا قانونیت ، لوڈ شیڈ نگ ، صاف پانی کی عدم فراہمی اور تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ حکومت کی عوامی مسائل پر مسلسل بے حسی اور ناکامی انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالامال خطہ ہے، جہاں سونا، تانبہ ، کوئلہ ، گیس، کرومائیٹ اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، مگر افسوس کہ ان وسائل پر صرف چند طاقتور حلقے قابض ہیں اور ان سے حاصل ہونے والا سر ما یہ عوام کی زندگی بہتر بنانے کے بجائے ضائع کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام آج بھی پینے کے صاف پانی، تعلیم ، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جو کہ سراسر نا انصافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان معدنی وسائل پر وفاقی حکومت کا کوئی حق نہیں کہ وہ ان کا سودا کرے، یہ حق صرف اور صرف ان علاقوں کے باشندوں کا ہے جہاں یہ وسائل موجود ہیں۔ صوبے کے عوام اپنے وسائل کے اصل مالک ہیں اور انہیں ہی اختیار حاصل ہے کہ ان وسائل کو کس طرح استعمال کیا جائے۔

سردار زین العابدین خان خلجی نے واضح کیا کہ فارم 47 سمیت تمام حکومتی عوام دشمن اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام کو ریلیف اور بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں، پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر فورم پر ان کے حق میں اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری نا انصافیوں، جبر و استبداد اور عوامی حقوق کی پامالیوں کے خلاف مشتر کہ جد وجہد ہی واحد راستہ ہے ، اور پی ٹی آئی ہر اس عوامی اقدام کی حمایت کرے گی جو حقیقی معنوں میں عوامی مسائل اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے اٹھایا جائے۔

عوام سے اپیل کی کہ وہ 17 ستمبر کے احتجاجی جلسہ عام میں بھر پور تو تعداد میں شرکت کریں اور اپنی موجودگی سے یہ ثابت کریں کہ بلوچستان کے عوام اپنے وسائل پر حق اور بنیادی سہولتوں کے حصول کے لیے متحد ہیں
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات