Live Updates

محکمہ صحت و آبادی کا سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کو ہیلتھ کٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

پیر 15 ستمبر 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ صحت و آبادی نے سیلاب متاثرین کو موسم کی سختیوں سے بچانے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ کٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے علی پور مظفر گڑھ پہنچنے کے بعد خیمہ بستی کے دورہ کے دوران سیلاب متاثریں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے امدادی سرگرمیوں اور کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب، ڈی جی ہیلتھ ساوتھ، سی ای او ہیلتھ مظفر گڑھ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کٹ میں سیلاب متاثرین کے لئے ضروری ادویات ہوں گی،صوبائی وزیر صحت نے ریلیف کیمپ میں متاثرین کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کلینک آن ویلز اور موبائل ہیلتھ کلینک سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ محکمہ صحت و آبادی سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہا ہے-سیلاب متاثرہ علاقوں میں خواتین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں-انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتالوں میں موجود ہوں-
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات