Live Updates

آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر اتر پردیش کو بچانا ضروری ہے، اکھلیش یادو

پیر 15 ستمبر 2025 22:00

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اوراترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ 2027کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیکر یوپی کو بچانا ضروری ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں پارٹ رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ریاستی حکومت میں لوٹ مار کی انتہا کردی گئی ہے۔

ہر محکمے اور ہر سرکاری کام میں بدعنوانی کاسلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ریاست میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بدعنوانی، تھانوں اور تحصیلوں میں رشوت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کی عدم فراہمی پر بھی بی جے پی حکومت پر تنقید کی ۔

(جاری ہے)

اکھلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی حکومت ریاست کے مختلف اضلاع میں سرکاری زمینوں، تالابوں اور غریبوں کی زمینوں پر قبضے کر رہی ہے جبکہ عام لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی غلط پالیسیاں کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور تاجروں سب کو متاثر کر رہی ہیں۔ عوام بی جے پی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے حکومت کی اقتصادی کارکردگی پر بھی تنقید کی۔اکھلیش یادو نے کہا کہ2027میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ برقراررکھیں اور بی جے پی کے ممکنہ سازشی اقدامات پر نظر رکھیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات