نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی کا میڈیا ٹرائل قابل مذمت ہے ، مخصوص مائنڈ سیٹ کو مٹھی بھر سیاسی کارکن بھی پارلیمنٹ میں ہضم نہیں ہورہے ہیں ،نیشنل پارٹی

پیر 15 ستمبر 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نیکہا ہے کہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ جس کے لیئے بلوچستان میں حقیقی سیاسی قیادت اور سیاست ناقابل برداشت ہوگئی ہے وہ اسمبلی عدلیہ پارلیمنٹ کو اپنا لونڈی تصور کرتی ہے جعلی اسمبلیوں کی تشکیل کے بعد اب انہیں ان اسمبلیوں میں مٹھی بھر سیاسی کارکن بھی برداشت نہیں ہوتے ، پارٹی ترجمان نے پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے خلاف سوشل میڈیا پر بے جا اور غیرمنطقی پروپیگنڈہ کو اس مائنڈ سیٹ کا مکروہ عمل قرار دیا جس کیلیئے جمہوریت ، جمہوری ادارے اور حقیقی سیاستدان ناقابل برداشت ہو گئے ہیں ، اس مکروہ عمل کا مقصد حقیقی عوام دوست سیاسی کارکنوں کی کردار کشی کرکے حقیقی اور عوام دوست سیاست کو بدنام کرکے جعلی نمائندوں کی مزید بھرتیوں کے لیئے راہ ہموار کرنا ہے ، پارٹی ترجمان نے واضح کیا کہ ان عناصر کو یہ علم ہو کہ رحمت صالح بلوچ 2018 سے جب نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لایا گیا پارٹی پالیسی کی پابندی کرکے پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہنے کی پاداش میں جعلی کیسز بھگت رہا ہے ایسے کیسز پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرحوم میر حاصل خان بلوچ کے خلاف بھی بنایا گیا جو بعد ازاں خود ہی دم توڑ گئے رحمت صالح بلوچ کے خلاف یہ کردار کشی مہم بھی بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچا تاہم نیشنل پارٹی غیر جمہوری قوتوں کو خبردار کرتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ، حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیئے الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو کو آزاد انہ کردار ادا کرنا پڑے گا اور تمام اداروں کو اپنے آئینی حدود کے اندر کام کرنا ہوگا سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی کردار کشی ناقابل برداشت ہے اور اس کا بروقت جواب دیا جاہیگا۔