بلوچستان کی عوام پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،صوبائی وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران

پیر 15 ستمبر 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران نے تربت کے علاقے مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید کیپٹن وقار احمد کاکڑ، نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سرزمین کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہر قیمت پر امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔