ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللّٰہ خان کا پسنی کا دورہ ، مقامی ماہی گیر برادری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں

منگل 16 ستمبر 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللّٰہ خان نے پسنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ماہی گیر برادری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر میرین گوادر احمد ندیم بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الہادی، میرین بائیولوجسٹ اسد اللّٰہ اور دیگر آفیسران و عملہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فشریز نے فش ہاربر کا بھی دورہ کیا اور ماہی گیری کے شعبے کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ خاص طور پر ماہی گیروں کو فشنگ سیزن سے قبل درپیش مشکلات اور غیر قانونی ٹرالنگ جیسے حساس مسئلے پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مقامی ماہی گیروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق غیر قانونی ٹرالنگ کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاکہ ماہی گیروں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔