آسٹریلیا، ریسٹورنٹ میں گیس اخراج کے باعث ایک شخص ہلاک، 6 ہسپتال میں داخل

منگل 16 ستمبر 2025 10:30

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ریسٹورنٹ میں گیس کے اخراج کے باعث ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد ہسپتال داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح وسطی سڈنی سے 38 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے ریورسٹون کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ شبہ ہے کہ گیس کاربن مانو آکسائیڈ تھی۔

متعلقہ عنوان :