کراچی‘ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا‘ریسکیو حکام

منگل 16 ستمبر 2025 12:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) شہر قائد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، متوفی کی لاش کو ریسکیو اداروں نے ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

(جاری ہے)

حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے پولیس نے حادثے کی مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :