Live Updates

پال کوگلن کائونٹی سیزن 2026میں لنکاشائر کی نمائندگی کریں گے

منگل 16 ستمبر 2025 12:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈرہم کے مایہ ناز آل راؤنڈر پال کوگلن نےکائونٹی سیزن 2026 میں لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پال کوگلن کی سابقہ ڈرہم کائونٹی کرکٹ کلب ٹیم نے گزشتہ اتوار کو باضابطہ طورپر اعلان کیا کہ پال کوگلن سیزن کے اختتام پر ٹیم سے آزاد ہیں۔32 سالہ پال کوگلن نے ڈرہم کی اکیڈمی سے کرکٹ کا آغاز کیا اور بعد ازاں 2017 میں ناٹنگھم شائر میں شمولیت اختیار کی ، جہاں ان کی کارکردگی نے انہیں انگلینڈ لائنز میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

تاہم انجری مسائل کے باعث 2 سالہ دور محدود رہا، جس کے بعد وہ دوبارہ نارتھ ایسٹ ٹیم میں واپس آئے اور 2023 میں ڈرہم کی کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون میں ترقی پانے والی ٹیم کا حصہ بنے۔

(جاری ہے)

اس سیزن میں انہوں نے صرف 5 فرسٹ ٹیم میچز کھیلے۔پال کوگلن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں لنکاشائر کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں کائونٹی سیزن 2026 میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔

پال کوگلن نے کہا کہ یہاں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا موقع میرے لیے نہایت پُرجوش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی سابقہ ٹیم ڈرہم کے ساتھی کھلاڑیوں کیٹن جیننگز اور مائیکل جونز کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں۔لنکاشائر کا حالیہ سیزن کافی مشکل رہا ہے۔ ہیڈ کوچ ڈیل بینکنسٹین نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے جبکہ کیٹن جیننگز کپتانی سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں ۔

ٹیم ٹی ٹونٹی بلاسٹ فائنلز ڈے تک پہنچی، مگر سمرسیٹ سے شکست کھا کر کائونٹی سے باہر ہو گئی۔لنکاشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ پرفارمنس مارک چِلٹن نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم پال کوگلن کی خدمات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوگی ۔ ہم پُرامید ہیں کہ نیا ماحول انہیں اپنی بہترین فارم حاصل کرنے میں مدد دے گا۔کوگلن رواں موسم سرما میں ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات