سٹیٹ بینک آف پاکستان سیالکوٹ کے وفد کا چیف منیجر کی قیادت میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا دورہ،وائس چانسلر سے ملاقات کی

منگل 16 ستمبر 2025 13:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان سیالکوٹ کے وفد نے چیف منیجر فوزیہ اسلم کی قیادت میں گورنمنٹ کالج و یمن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عاصم ستار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محی الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کے ساتھ ملاقات کی جس میں کمرشل بینکوں کے درمیان تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ قومی اقدامات کے مطابق طلبا میں انٹرپرینیورشپ اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔