سندھ ہائیکورٹ،ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت22 ستمبر تک ملتوی

منگل 16 ستمبر 2025 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت22 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں۔ درخواستگزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی۔درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ گذشتہ3 تاریخوں سے سرکاری وکیل تاخیر کررہے ہیں۔استغاثہ کے پاس موجود تمام وڈیوز دیکھ لی ہیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔