
مسجد ابراہیمی پر مکمل قبضے کی اسرائیلی کوششوں میں تیزی
منگل 16 ستمبر 2025 16:39
(جاری ہے)
بعد ازاں ماہ جولائی میں اسرائیلی قبضے نے مزید پیش قدمی کی اور مسجد کے کچھ حصوں کی نگرانی کا اختیار بشمول مسجد کے نقشے و ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے اختیارات کریات اربا میں مذہبی کونسل کے حوالے کردیے۔
فلسطینی اتھارٹی نے ان قبضہ جاتی فیصلوں کے خلاف اپنے بیان میں کہا کہ مسجد کا اختیار و کنٹرول یہودیوں کے لیے قائم سیٹلمنٹ کونسل کو دینے کا مطلب مسجد ابراہیمی کی شناخت کو تبدیل کرنا ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔میعاد شعبان کے مطابق اسرائیلی قبضے کے مسجد ابراہیمی سے متعلق اقدامات مسجد کو فلسطینی علاقوں سے کاٹ کر الگ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ جیسا کہ پہلے ہی انتظامی اور حفاظتی اعتبار سے اس کی نگرانی فلسطینی وزارت اوقاف سے چھینی جا چکی ہے۔میعاد شعبان نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے مطالبہ کیا کہ 2017 میں مسجد ابراہیمی کو عالمی ورثہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس لیے اس کو اسرائیلی قبضے اور دستبرد سے بچانے میں یونیسکو کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کہ یہ فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ عالمی ورثہ پر بھی ایک اور حملہ ہے۔ان کا کہنا تھا مسجد ابراہیمی کی حفاظت ہماری شناخت و ورثے کی بھی حفاظت ہے۔ فلسطینی عوام اپنے مقدس مقامات کا انتظام و دفاع کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔خیال رہے مسجد ابراہیمی ہیبرون شہر کے پرانے حصہ میں ہے۔ اس آبادی میں 400 یہودی آبادکاروں کو بسایا گیا ہے۔ جن کی حفاظت کے لیے اسرائیلی قابض فوج نے 1500 کی نفری تعینات کر رکھی ہے اور جگہ جگہ فوجی چوکیاں قائم ہیں۔اسرائیلی ریاست نے اپنے قبضے کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کے تحت مسجد کا 63 فیصد حصہ یہودیوں کے لیے مختص کر دیا۔ جبکہ مسلمانوں کی دسترس صرف 37 فیصد حصے تک محدود کر دی۔یہودی آبادکاروں اور اسرائیلیوں کو مسجد میں دخیل کرنے کے بعد ایک انتہا پسند یہودی آبادکار نے ایک واقعے میں 29 فلسطینی نمازیوں کو شہید کر دیا۔ تاکہ مسلمان خوفزدہ ہو کر مسجد کے 37 فیصد حصے سے بھی دستبردار ہونے پر مجبور ہوجائیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.