زرعی یونیورسٹی سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخلہ کے خواہش مند طلباء و طالبات کے لئے آخری انٹری ٹیسٹ

منگل 16 ستمبر 2025 14:42

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) زرعی یونیورسٹی سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخلے کے خواہشمند طلباءو طالبات کے لئے تیسرے انٹری ٹیسٹ کے لیے درخواستیں 2025-09-24 تک نیو کیمپس میں وصول کی جائیں گی،پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ضیاء الرحمن کے مطابق انڈر گریجویٹ مارننگ کلاسز میں بی ایس پولٹری،بی ایس کیمسٹری،بی ایس زالوجی،جبکہ شام کی کلاسز میں بی ایس میتھ،بی ایس انگلش اور بائیو کیمسٹری کے شعبہ جات طلباء وطالبات کو داخلہ دیا جائے گا،جو بچے سابقہ انٹری ٹیسٹ میں شامل تھے اور ان کا مطلوبہ شعبہ میں داخلہ نہیں ہو سکا وہ بھی اس انٹری ٹیسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :