Live Updates

سپیشل اسسٹنٹ عظمیٰ کاردار کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

منگل 16 ستمبر 2025 14:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سپیشل اسسٹنٹ برائے پولیو مہم عظمیٰ کاردار نے جلالپور پیروالہ اور ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین سے ملاقات کی، امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ لی اور راشن بھی تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

عظمیٰ کاردار نے میڈیکل کیمپس اورپولیوویکسینیشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو متاثرین اور بچوں کی مکمل پولیو و حفاظتی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے تمام وسائل سیلاب زدہ علاقوں کی جانب موڑ دیے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ریسکیو آپریشن کی براہِ راست مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔سپیشل اسسٹنٹ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور کفالت تک امدادی آپریشن جاری رہے گا اور پانی اترنے کے بعد نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔بعد ازاں عظمی کاردار نے سیلاب متاثرین کے کیمپ میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات