Live Updates

سیلاب متاثرین کے لئےریلیف اور بحالی کا عمل مربوط حکمتِ عملی کے تحت جاری ہے،ڈپٹی کمشنرسرگودھا

منگل 16 ستمبر 2025 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہمارا اولین فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول ایڈمنسٹریشن کا بنیادی کام ہی عوام کی خدمت اور مشکلات میں اُن کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، محکمہ لائیو سٹاک ، زراعت، ریونیو ، واپڈا اور دیگر اداروں نے عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف اور بحالی کا عمل مربوط حکمتِ عملی کے تحت جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گھبرائے نہیں بلکہ انتظامیہ پراعتماد کیا اور ہر قدم پر ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کی مکمل بحالی تک اُن کے ساتھ رہے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات