دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ٹریکٹر نالہ میں گرنے سے ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق

منگل 16 ستمبر 2025 23:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ ٹریکٹر نالہ میں گرنے سے ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ سرگودھا پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے نواحی چک نمبری 70 شمالی اعوان کالونی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے تین بچوں کے 25 سالہ باپ وقاص احمد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس تھانہ صدر نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی فرانزک ٹیمیوں نے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور قتل کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مصروفِ تفتیش ہے۔ اسی طرح سرگودہا کی نواحی تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں ٹریکٹر بے قابو ہو کر نالہ میں گرنے سے 50 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور جاںبحق ہو گیا ۔ پولیس تھانہ ساہیوال کے ذرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر تحصیل ساہیوال کے علاقہ میں ٹریکٹر کھیتوں سے سڑک پر چڑھتے ہوئے قلابازی کھا کر ملحقہ نالہ میں جا گرا جس کے نتیجہ میں ڈیرہ بالا جناح کالونی ساہیوال کا رہائشی 50 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور اعجاز حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔