ہاکی سمیت تمام کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے

منگل 16 ستمبر 2025 21:54

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان چودھری شاہد حمید نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضلع رحیم یارخان کے وفد جس کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان خورشید احمد خورشید کر رہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ہاکی سمیت تمام کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ہاکی کے فروغ اور ان کے مسائل جلد حل کرائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور سپورٹ تنظیموں پر بھی بھاری بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ سپورٹس کے گراؤنڈآباد ہو نے میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے انہیں گلدستہ پیش کیا اور مالا پہنائی گئی۔

قبل ازیں ضلع رحیم یار خان کے پہلوان فضل الرحمٰن چاچڑ کو ٹرافی پیش کی گی جنہوں نے عبد الطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر منعقدہ میلہ ملا کھڑا میں سندھ کے نامور پہلوان معشوق گوپانگ کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس موقع پراسسٹنٹ ٹو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان شیخ عباس علی، نمائندہ پنجاب جاوید صادق، جنرل سیکرٹری عبد الستار سندھو، رانا محمد فیصل، صدر میلہ ملا کھڑا ایسوی ایشن ضلع رحیم یار خان بشیر احمد چاچڑ بھی موجود تھے۔