قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

منگل 16 ستمبر 2025 21:36

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یونیورسٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق معروف پبلک سیکٹر ادارے میں بین الاقوامی وبین الصوبائی تعاون کو فروغ دینے اور انتظامی عمل کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جو کہ ایک ممتاز سول انجینئر اور تعمیراتی انتظام و پائیدار ترقی کے ماہر ہیں۔ اجلاس میں سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی سربراہان اور مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ تعلیمی ہم آہنگی، وسائل کی تقسیم اور تعلیمی سٹریٹجک منصوبہ بندی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

2002 میں وفاقی چارٹر کے تحت قائم ہونے والی جامعہ قراقرم گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے ،جہاں تقریباً دس ہزار طلباء کئی تعلیمی شعبوں اور ہنزہ، غذر اور دیامر کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔

اجلاس کے دوران وائس چانسلر نے کمیٹی کے مینڈیٹ پر زور دیا کہ وہ تدریس اور تحقیق میں جدت کو فروغ دے۔ وائس چانسلر نے کہایہ کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہماری کوششیں علم پر مبنی معیشتوں اور کثیر الثقافتی معاشروں کو فروغ دینے کے لیے ہم آہنگ ہوں۔اجلاس کے شرکاء نے کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام انتظامی چیلنجز سے نمٹنے اور جامعہ کے قومی و بین الاقوامی تعلیمی شراکت داریوں میں کردار کو مضبوط کرنے کے لیے ایک فعال اقدام سمجھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :