نسٹ یونیورسٹی میں پہلی بار "آپٹمل ہیلتھ اینڈ ویلبیئنگ" کورس کا آغاز

منگل 16 ستمبر 2025 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے اپنی نوعیت کا پہلا "آپٹمل ہیلتھ اینڈ ویلبیئنگ" کورس متعارف کرا دیا ۔

(جاری ہے)

یہ کورس اختیاری ہے جو طلباء و طالبات کو جسمانی و ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد رجسٹریشن فارم jsppl.nust.edu.pk/wp-content/upl… ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔پُر شدہ فارم [email protected] پر بھیجا جا سکتا ہے۔نسٹ کی جانب سے یہ اقدام نوجوانوں میں مثبت طرزِ زندگی اور صحت مند عادات کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :