قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں معاشرتی مسائل پر تحقیق سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد

منگل 16 ستمبر 2025 21:37

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیرصدارت آغا خان رورلر سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) کے تعاون سے معاشرتی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے جاری تحقیق کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جائزہ اجلاس کا انعقاد آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کے زیر اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے کے آر ایس پی کے ذمہ داران کے علاوہ جامعہ کے تحقیقی ماہرین نے شرکت کی۔ ماہرین نے معاشرتی مسائل سے متعلق اپنے جاری تحقیقی منصوبوں پر تفصیلی پریذنٹیشنز پیش کیں۔ وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ماہرین کی جانب سے معاشرتی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی تحقیق کو سراہا اور اس سلسلے میں اے کے آر ایس پی کے تعاون کو قابل تحسین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی تحقیقی کوششیں معاشرتی ترقی اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اجلاس میں مستقبل کے تحقیقی منصوبوں اور تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :