تھانہ سربند پولیس کی کامیاب کارروائی، گاڑی کے ذریعے آئس و منشیات سپلائی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 19:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) تھانہ سربند پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے آئس و منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس تر جمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے آئس اور دیگر منشیات سپلائزر، منشیات ڈیلروں کے خلاف جاری بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے آئس و دیگر منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ضلع خیبر کا رہائشی ہے جوکہ موٹر کار کے ذریعے آئس و دیگر منشیات سپلائی کی کوشش کررہا تھا،جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر رنگ روڈ ناکہ بندی پر گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران 3600 گرام چرس اور 765 گرام آئس بھی برآمد کرنے سمیت منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،آئس اور دیگر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جاسکے۔