جی ڈی اے کی جانب سے میرین ڈرائیو پر نصب سٹریٹ لائٹس کو جدید سولر سسٹم میں منتقل کرنے کا عمل شروع

منگل 16 ستمبر 2025 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان کی خصوصی ہدایت پر شہر کی اہم شاہراہ میرین ڈرائیو پر نصب سٹریٹ لائٹس کو جدید سولر سسٹم میں منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف ماحول دوست توانائی کے استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ مالی طور پر بھی پائیدار اور شہر کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

سولرائزیشن سے قبل اس شاہراہ پر بجلی کی کیبلز کی چوری اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل عام تھے، جس کے باعث رات کے وقت میرین ڈرائیو کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی تھی تاہم اب شمسی توانائی پر مبنی اس نئے نظام کے بعد یہ شاہراہ رات کے اوقات میں بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگائے گی اور شہریوں کے لیے ایک دلکش منظر پیش کرے گی۔پہلے مرحلے میں میرین ڈرائیو کے ایک حصے کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ آئندہ مرحلوں میں نہ صرف مکمل میرین ڈرائیو بلکہ دیگر اہم شاہراہیں سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ اور شہر کے مختلف علاقے بھی اس جدید نظام سے منسلک کیے جائیں گے۔

اس سے قبل استاد عبدالمجید گوادری روڈ پر سولر لائٹنگ سسٹم کامیابی سے فعال کیا جا چکا ہے، جو اس منصوبے کی افادیت اور پائیداری کیلئے کامیاب تجربہ ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :