Live Updates

نواز شریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

منگل 16 ستمبر 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے اورلندن پلان بی کے لئے شہباز شریف اور مریم نواز کو بھی جلد طلب کیا جائے گا،شریف خاندان جیل میں قید عمران خان سے بھی خوفزدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف شریف خاندان کے تمام پلان ناکام ہو چکے ہیں،تمام تر جبر اور فسطائیت کے باوجود عمران خان کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، لندن پلان اے کی طرح پلان بی بھی ناکام ہوگا، کیونکہ عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں، شریف خاندان اتنا خوفزدہ ہے کہ عمران خان سے ملاقات پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پوراپنی کابینہ سمیت کل سے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بغضِ عمران خان میں شریف خاندان آئین و قانون کو پاؤں تلے روند رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات