Mچین، گلوبل انوویشن انڈیکس 2025 کا اجراء

منگل 16 ستمبر 2025 20:45

ؓبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے گلوبل انوویشن انڈیکس 2025 جاری کیا۔ سوئٹزر لینڈ، سویڈن، امریکہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

(جاری ہے)

چین دنیا بھر میں درمیانی آمدنی والی معیشتوں میں آگے رہتے ہوئے اولین دس ممالک میں شامل ہے اور تحقیق و ترقی کے اخراجات، اعلیٰ ٹیکنالوجی کی برآمدات اور اختراعی پیداوار کے شعبوں میں اس کی مضبوط قوت دکھائی دے رہی ہے۔

فہرست کے مطابق چین، بھارت اور ترکیہ کی قیادت میں درمیانی آمدنی والی معیشتوں کے ایک گروپ کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے ، جبکہ 17 متوسط اور کم آمدنی والی معیشتوں کی کارکردگی ان کی ترقی کی متوقع سطح سے زیادہ بہتر رہی .اس کے علاوہ سب صحارا افریقہ کے خطے میں سب سے زیادہ تعداد میں ایسی معیشتیں ہیں جن کی اختراعی کارکردگی ان کی ترقی کی سطح سے زیادہ بہتر ہی