Live Updates

امریکی ناظم الامور کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں

ضلعی انتظامیہ کی انتہائی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں‘نٹالی بیکر

منگل 16 ستمبر 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)امریکی ناظم الامورنٹالی بیکر نے قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کر کے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں،امریکی ناظم الامور نے بچوں کو اٹھایاپیار کیا، سیلاب سے بحالی کی پاکستانی کوششوں کیلئے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے ساتھ اپنی ملاقات میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے پنجاب میں جاری ہنگامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، ان کوششوں میں امریکہ کی جانب سے آفات کے دوران جان بچانے والی امدادی اشیا کی فراہمی کو اجاگر کیا۔

امریکی ناظم الامور نے دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی، ناظم الامور نٹالی بیکر نے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کی انتہائی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں، اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :