چکوال،قتل مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 21:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)قتل کے مقدمے کا اشتہاری نیلہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی میںایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ نیلہ انسپکٹر سید عاطف رضا،سب انسپکٹر مختار احمد کی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری مجرم کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اشتہاری مجرم ارسلان عاشق ولد عاشق حسین تھانہ نیلہ پولیس کو مطلوب تھا،مجرم اشتہاری کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج تھی۔ایس ایچ او تھانہ نیلہ نے ہمراہ ٹیم ہیومین انٹیلی جنس،جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔