اٹک پولیس کی کارروائیاں ، پانچ منشیات فروش گرفتار ،2520 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 22:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) اٹک پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 2520 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد حیات نے دوران چیکنگ و تلاشی منشیات فروش باسط علی عرف بنگش ولد شوکت علی سکنہ جناح کالونی ڈھوک فتح سے 1410 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے دو کاروائیوں میں شیراز احمد ولد مشتاق احمد سکنہ کھوڑ کمپنی سے 550 گرام چرس جبکہ محمد سعید ولد محمد اسلم سکنہ محلہ ڈھوک مالی ،مسلم ٹاؤن پنڈی گھیب سے 560 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی عابد علی نے بابر علی ولد منظور سکنہ محلہ پیر احمد شاہ دربار فتح جنگ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ باہتر کے اے ایس آئی مسعود حسین نے نعیم اختر ولد محمد صفدر سکنہ محلہ مشرقی باہتر سے 10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر آہنی زیور سے آراستہ کر کے حوالات بند کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔