×محلہ کنارہ رود اور فاروقیہ ٹان کی واٹر سپلائی کئی ہفتوں سے خراب ہے جب سے واٹر سپلائی کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے

منگل 16 ستمبر 2025 23:30

u قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)گورنمنٹ داود ماڈل ہائی سکول قلات میں لگی محلہ کنارہ رود اور فاروقیہ ٹان کی واٹر سپلائی کئی ہفتوں سے خراب ہے جب سے واٹر سپلائی کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے اس وقت سے لیکر آج تک اہل علاقہ سمیت کئی سرکاری ادارے جن میں گرلز کالج، موٹر وے کالونی، دفاتر بالخصوص محلہ کنارہ رود میں آبنوشی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے محکمہ پی ایچ ای کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام کو ان کے بنیادی ضروریات سے جان بوجھ کر محروم رکھنا خلاف آئین ہے فاروقیہ ٹان و کنارہ رود کے رہائشیوں نے اعلی حکام بالخصوص سیکریٹری ، محکمہ پبلک ہیلتھ بلوچستان ، ڈپٹی کمشنر قلات اور محتسب اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نا اہل ایس ڈی ای او محکمہ پی ایچ ای اور واٹر سپلائی پر تعینات وال مین ،انجن ڈرائیور،اور دیگر جملہ ملازم جو اپنے فرائض منصبی سے غفلت اور لاپراوہی کرتے ہوئے نہ صرف عوام کو بلکہ محکمہ اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ان کے خلاف تحقیقات کرکے محکمانہ کاروائی عمل میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دو تین مہینہ قبل واٹر سپلائی کو لاکھوں روپے کی لاگت سے سولرائز سسٹم پر منتقل کیا گیا تھا لیکن اب مکینوں کو دو گھونٹ پانی بھی فراہم نہیں کرسکتا