&رحیم یارخان،پسند کی شادی ، ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوموت کے گھاٹ اتاردیا،ملزمان فرار

منگل 16 ستمبر 2025 23:30

-رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)پسند کی شادی کرنے کی رنجش، ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوموت کے گھاٹ اتاردیا، ملزمان فرار،پولیس نے مقتول باپ بیٹے کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بستی پاری پیاموضع ماکن شاہ کے رہائشی مقتول پرویز جونانے کچھ عرصہ قبل چوہان برادری کی لڑکی سے کورٹ میرج کرلی تھی جس کا چوہان برادری کے سرکردہ افراد کوشدید رنج تھا جو مقتول حنیف اور اس کے بیٹے پرویز سے لڑکی واپس کرنے کا مطالبہ کرتے رہے تاہم مقتول باپ بیٹے نے لڑکی واپس کرنے سے صاف انکارکیا۔

گذشتہ روز مقتول حنیف اپنے بیٹے پرویز کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ ملزمان غلام حیدر وغیرہ آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکر گھر میں داخل ہوکر جان سے مارنے کیلئے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 60 سالہ حنیف اپنے 24سالہ بیٹے پرویز سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل ہونیوالے باپ بیٹے کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی