چارلی کرک کے قتل کے ملزم کو سزائے موت کا سامنا ، سنگین قتل کا الزام عائد

بدھ 17 ستمبر 2025 09:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) معروف قدامت پسند امریکی سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے الزام میں گرفتار ٹائلر رابنسن پر عدالت نے "سنگین قتل" کا الزام عائد کر دیا ہے، جس کے تحت اسے سزائے موت دی جا سکتی ہے۔اے ایف پی کے مطابق 22 سالہ رابنسن پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے یوتاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریب کے دوران چھت سے فائرنگ کرتے ہوئے کرک کو گردن پر گولی مار کر ہلاک کیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے نے امریکی معاشرے میں پہلے سے موجود سیاسی تقسیم کو مزید بڑھا دیا ہے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ جرم کی نوعیت اور شواہد کی بنیاد پر وہ سزائے موت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔ملزم کو ایک 33 گھنٹے طویل تلاش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کے والدین نے میڈیا پر تصویر دیکھ کر اُسے پولیس کے حوالے کرنے پر آمادہ کیا۔یاد رہے کہ چارلی کرک، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یوایس اے کے بانی تھے، اور نوجوانوں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دینے میں سرگرم تھے۔