Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نجی دورے پر عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

بدھ 17 ستمبر 2025 10:50

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نجی دورے پر عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق مدینہ ایئرپورٹ پر سعودی رائل پروٹوکول محمد ابرہیم حربی نے ان کا استقبال کیا، ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل فیصل عارف ، پرسنل سٹاف آفیسر تنویر حسین ملک اور اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت شہباز ظہیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

گورنر نے امام مسجد نبوی کے ہمراہ مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے ، سلام عرض کیا اور ملک کی ترقی استحکام ، خصوصا متاثرین سیلاب اور قیام امن کے حوالے سے دعائیں کیں۔گورنر خیبرپختونخوا پرسوں مکہ مکرمہ روانہ ہو ں گے اور وہاں عمرے کی ادائیگی کے علاوہ متعدد اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے سعودی این جی اووز کے ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کر یں گے۔\932
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات