غزہ کو آگ لگا دی ہے،انتہا پسند اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی فوج حماس کے ڈھانچے کو پوری قوت کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے،بیان

بدھ 17 ستمبر 2025 11:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سرائیل کی طرف سے غزہ پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ "غزہ جل رہا ہے ور فوج حماس کے ڈھانچے کو پوری قوت کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کا مقصد قیدیوں کی بازیابی کے حالات پیدا کرنا اور حماس کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فورسز اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گی جب تک غزہ میں مشن مکمل نہیں ہو جاتا۔

متعلقہ عنوان :