پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کا عالمی دن 26 ستمبر کو منایا جائیگا

بدھ 17 ستمبر 2025 11:45

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کا عالمی دن 26 ستمبر کو منایا جائیگا۔ اس دن کو منانے کا مقصدجوہری تجر بات سے انسانی آبادی اور ماحولیات کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں عام آدمی کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوتی تعدادکو روکنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں، جس کے نتیجہ میں گذشتہ کئی سالوں کے دوران عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیرِ اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں ماہرین اور دانش ور دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت کو اجاگر کریں گے۔