Live Updates

موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

بدھ 17 ستمبر 2025 13:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پی ٹی آئی کے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان برپا ہوا جس سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا تھا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تھا،لیکن موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے عوام ایسے حکمرانوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا کر رہی ہے۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تین سالہ دور حکومت میں صرف ایک ہی وعدہ پر عمل کیا وہ یہ ہے کہ غربت ختم کرنے کیلئے انہوں نے غریبوں کو ہی ختم کرنا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات