یونیورسٹی آف تربت کے تیسرے کانووکیشن کے لیے مرکزی کانووکیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد

بدھ 17 ستمبر 2025 17:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے تیسرے کانووکیشن کے لیے مرکزی کانووکیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس کنٹرولر امتحانات اور کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عبدالماجد ناصرکی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد،کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد، ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اعجازاحمد،پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کمال احمد، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز چاکرحیدر،انچارج پروکیورمنٹ ونگ سراج احمد،ڈپٹی رجسٹرارشاہدخالد اورڈپٹی کنٹرولرامتحانات شکیل احمد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے تیسرے کانووکیشن کے کامیاب انعقاد سے متعلق جاری تیاریوں اور سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اکیڈمک، انتظامی، مالیاتی اور لاجسٹک انتظامات اورضروریات سمیت مختلف سرگرمیوں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف تربت کا آئندہ کانووکیشن نومبر 2025 کے تیسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کانووکیشن 2025کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کانووکیشن کی کامیاب انعقادکے لیے تمام ذیلی کمیٹیوں کے درمیان قریبی روابط اورموثرتعاون برقراررکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔کمیٹی کے ارکان اس عزم کا اعادہ کیاکہ کانووکیشن کو ایک یادگار تقریب بنایاجائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے یقین دلایاکہ یونیورسٹی آف تربت کی روایات کو برقرار رکھنے کے لیے لگن اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں گے اورتیسرے کانووکیشن کو ایک یادگار اور تاریخی تقریب بنایا جائے گاتاکہ گریجویٹ ہونے والے طلبہ کی کامیابیوں کو شایان شان انداز میں خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :