میڈیا ریاستی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر بھمبر

بدھ 17 ستمبر 2025 15:07

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے ایس پی خواجہ عبدالقیوم کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر نمائندہ چینل محسن حبیب و دیگر کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقع پر چینل انتظامیہ و نمائندگان کو مبارکباد اور نیک خوائشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ڈیجیٹل دور میں میڈیا کو زیادہ محتاط رہ کر تحقیق و توازن برقرار رکھ کر ریاستی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجہ محمود علی خان، خواجہ طارق محمود بٹ،چوہدری سلیمان یونس، راجہ اشفاق احمد خان آف ملوٹ، راجہ عامر عزیز،صحافی ثاقب علی، راجہ عامر اسحاق، بلال احمد، صائم حق نواز، پروفیسر حبیب الرحمن، اعجاز افضل، صدر انوار یوتھ فورس چوہدری ناصر منظور، چوہدری عامر اکرم، راجہ رضوان رضی، چوہدری ارشد محمود غازی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔نمائندہ چینل راجہ محسن حبیب نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔