جو بچہ انگریزی میں 60 سے زیادہ نمبرات حاصل کرے گا اسے نقد انعام (فی کس پانچ سو روپیہ) دیا جائے گا،محمد شفیق اصغر

بدھ 17 ستمبر 2025 15:07

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پرنسپل کلری سکول محمدشفیق اصغر نے بتایاکہ امسال آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے تحت جماعت نہم کے نتائج میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول کلری کے طلباء نے بہترین نمبرات حاصل کیے۔ جہاں باقی مضامین میں طلباء نے بہترین نمبرات لیتے ہوئے مجموعی طور پر487 تک نمبرات حاصل کیے وہیں انگریزی جس کو ایک مشکل مضمون سمجھا جاتا ہے اس میں بھی طلباء نے بہت اچھے نمبرات حاصل کیے۔

جماعت نہم میں انگریزی کا مضمون ادارہ کے سینئرمدرس حافظ محمدندیم کے پاس تھا۔ انہوں نے بچوں میں محنت و مقابلہ کا ماحول پیدا کرنے کے لیے یہ اعلان کیا تھا کہ جو بچہ انگریزی میں 60 سے زیادہ نمبرات حاصل کرے گا اسے نقد انعام (فی کس پانچ سو روپیہ) دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حوصلہ افزائی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے کارکردگی میں بہت بہتری آ سکتی ہے۔ ادارہ سے انگریزی میں سات طلباء نے 60 سے اوپر نمبرات لیے جس پر پرنسپل ادارہ ہذا جناب #راجہ_محمد_شفیق_اصغر_صاحب، ماہرین مضامین و سینئر مدرسین نے اور اپنے ہاتھوں سے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

پرنسپل ادارہ نے بچوں کو شاباش دی اور آئیندہ اس سے بھی اچھے نمبرات حاصل کرنے کی کوشش کا کہا۔ انہوں نے حافظ محمد ندیم صاحب کے نتائج اور جزبے کو بھی سراہا۔ تمام اساتذہ و طلباء نے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اچھے نمبرات پر مبارکباد پیش کی۔سرویکل کینسر سے بچاو کے حوالہ سے ممبرقانون اسمبلی/ سابق وزیرحکومت چوہدری علی شان سونی نے کہاکہ محکمہ صحت کی ٹیمز سے تعاون کریں،صحت مند معاشرے کی تشکیل میں محکمہ صحت عامہ کا کلیدی کردار ہے اس حوالے سے محکمہ صحت کے نمائندہ وفد نے ممبرقانون سازاسمبلی چوہدری علی شان سونی کا شکریہ ادا کیاہے۔

متعلقہ عنوان :