ایس پی بھمبرکی تینوں تحصیلوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت

بدھ 17 ستمبر 2025 15:07

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) ایس پی بھمبر خواجہ عبدالقیوم نے تینوں تحصیلوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے اور گشت و پٹرولنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو ہر ممکن بہتر بنایا جا سکے۔ایس پی بھمبر نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ ٹیمیں ہمہ وقت متحرک رہیں اور داخلی و خارجی راستوں پر پکٹنگ سخت کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :