Live Updates

عوام الناس کو نوٹیفائیڈ ریٹس پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

بدھ 17 ستمبر 2025 17:24

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو نوٹیفائیڈ ریٹس پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ معائنوں اور قیمتوں کی پڑتال کا عمل تیز کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اشیاءخوردونوش خصوصاً آٹا، چینی، چکن، روٹی اور دیگر اشیاءکی قیمتیں مقرر کر دی ہیں لہٰذا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ نامے کے مطابق ان کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور ناقص کارکردگی پر ضابطہ کی کارروائی کی جائے گی۔\378
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات